کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر علامہ قاری سجاد تنولی نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی ضرورت ہے کیونکہ قوم کو آرمی چیف کی ضرورت ہے اور قومی ریفرنڈم کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی موجودہ حالات میں صرف آرمی ہی وطن عزیز کو بحران سے نکال سکتی ہے جب کہ حکومت وقت صرف تماشائی بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے عام عاشہری اپنے آپ کو فوج کے ہاتھوں محفوظ سمجھتے ہیں۔
اس موقع پر مرکزی جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر جعفر نے کہاکہ اس وقت جو فوج اپنا کردار ادا کررہی ہے وہ کردار حکومت کو ادا کرنا چاہیے۔
مگر افسوس حکومت صرف ملک کو لوٹنے آئی ہے اور سارے حکمران وطن عزیز کو لوٹ کھسوٹ کر باہر ممالک میں اپنا بینک بیلنس بنارہے ہیں اور وطن عزیز کو بے یارومددگار چھوڑاہوا ہے۔
اس موقع پر علامہ نورالرحمن نورانی ، سید ولی المکی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔