اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف راحیل شریف آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز کی خصوصی دعوت پر چار روزہ دورے پر آسٹریلیا روانہ ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز کی خصوصی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
آرمی چیف دورہ کے دوران سیکورٹی اور دفاع سے متعلق گول میز مذاکرات کی صدارت کریں گے۔اس کے ساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف آسٹریلیا کی سینئر فوجی و دفاعی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔