راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے انڈونیشین آرمی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انڈونیشیا کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل گاتون نورمانتیو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے فوجی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے انڈونیشیا کے پیس اینڈ سیکورٹی سنٹر کا بھی دورہ کیا۔