واشنگٹن (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کریں گے۔ واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات میں علاقائی سیکورٹی صورتحال ، افغانستان سے بیرونی افواج کے انخلا اور افغانستان میں امریکی افواج کے معاملات پر بات چیت ہوگی۔
پاکستانی فوج کے سربراہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ امریکا ہے جس میں انہوں نے اعلی عسکری اور سیاسی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف راحیل شریف کل صبح اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے۔