راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کل افغانستان کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کل ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہوں گے جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے سمیت افغان وزیر دفاع، قومی سلامی امور کے سربراہان اور افغان فوج کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
جنرل راحیل شریف اور افغانستان کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ اس دوران آپریشن ضرب عضب سے متعلق امور بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے۔