راولپنڈی (جیوڈیسک) تیرہ دہشت گردوں کو پھانسی چڑھانے کیلئے آخری کارروائی بھی پوری ہو گئی۔ آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پر مہر توثیق لگا دی۔ تمام مجرموں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں دس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
عرفان اللہ نانگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں کا قاتل، مشتاق احمد سیدو شریف ائرپورٹ پر حملے اور میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ ملازمین کے قتل میں ملوث تھا۔
دہشتگرد عزیز خان کو گُلی باغ میں سیکیورٹی اہلکاروں جبکہ حیدر کو کوئٹہ میں شہریوں کو شہید کرنے پر موت کی سزا دی گئی۔
کالعدم تحریک طالبان کے اصغر علی، احمد علی، ہارون رشید، محمد نواز، تاج گل، بخت امیر، فضل غفار، اصغر خان اور اکرام اللہ دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔