آرمی چیف کیجانب سے امن عمل کا خیر مقدم اور دہشتگردی سے نمٹنے کا عزم

کراچی: امن و مساوات کیلئے مذاکرات کا انتخاب حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے لیکن مذاکرات میں پیشرفت اسی وقت ممکن ہے جب دوسرا فریق بھی مذاکرات کا احترام کرتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کو محدود کرے اور امریکہ کو بھی ڈرون حملے بند کرنے پر راضی کیا جائے کیونکہ امریکی ڈرون حملے ہمیشہ مذاکرات کی سبوتاژی کا باعث بنے ہیں۔ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا کہ مذاکرات کو ترجیحی آپشن کے طور پر اپنا نے کا مقصد طالبان کے سامنے گھٹنے ٹیکنا نہیں نہ ہی یہ کسی کمزوری کا اظہار ہے۔

بلکہ مذاکرات کا مقصد فریقین کے تحفظات کا خاتمہ اور واپسی کیلئے ایک اور موقع کی فراہمی ہے جبکہ آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے امن عمل کی حمایت کا اظہار و اعلان خوش آئند اور دہشتگردانہ حملے برداشت نہ کرنے کا فیصلہ اظہار جرأت اور فوجی سربراہ کے شایان شان ہونے کے ساتھ اس بات کا اظہار بھی ہے کہ مسلح افواج ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اس کا عزم و حوصلہ ہمیشہ کی طرح جوان و تازہ دم ہے اور اس کے جوان و افسر ملک و قوم کے تحفظ کیلئے قربانیاں دینے کی روایات کے پاسدار و امین ہیں۔