آرمی چیف آج 700 کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح کرینگے

Raheel Sharif

Raheel Sharif

بنوں (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج جس سڑک کا افتتاح کرینگے۔ وہ 700 کلومیٹر طویل ہے۔ سنٹرل ٹریڈ مارک کوریڈور کا یہ 700 کلومیٹر طویل ٹکڑا ، ڈیرہ اسمعیل خان کو بنوں، ٹانک اور وانا سے ہوتے ہوئے۔

انگور اڈے سے ملائے گا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ سڑک اس علاقے میں ’’گیم چینجر‘‘ ثابت ہوگی۔ اس سڑک سے نہ صرف علاقے میں تجارت کو فروغ ملے گا۔ بلکہ مقامی لوگوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ اس کے علاوہ یہ سڑک سفر کی بہترین سہولت بھی فراہم کرے گی۔