راولپنڈی (جیوڈیسک)راولپنڈی میں آرمی چیف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں عام انتخابات کیلئے سیکیورٹی امور کو حتمی شکل دے دی گئی۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں گیارہ مئی دوہزار تیرہ کے عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
کانفرنس میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں الیکشن کمیشن کی ترجیحات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ کانفرنس میں عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے دے تبادلہ خیال کیا گیا اور سیکیورٹی امور کو حتمی شکل دی گئی۔