راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ابوظہبی کا دورہ کیا اور بین الاقوامی دفاعی نمائش دیکھی۔ انہوں نے پاکستان، چین، روس اور متحدہ عرب امارات کے سٹالز کا معائنہ کیا۔
جنرل راحیل شریف نے یو اے ای کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف حماد محمد بن التہانی اور دیگر سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
اس دوران سیکورٹی صورتحال، آپریشن ضرب عضب اور دفاعی تعاون کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا جبکہ پاک فوج کیساتھ تربیتی شعبے میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔