واشنگٹن (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل نے واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔
آرمی چیف نے کیپیٹل ہل میں کانگریس آرم ڈسروسزاورڈیفنس کمیٹی اراکین سے بھی ملاقا تیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج کیپیٹل ہل کا دورہ کیا۔انہوں نے کانگریس کے آرم ڈسروسز اور ڈیفنس کمیٹی کےاراکین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دہشتگردی کےخلاف جاری پاک فوج کےآپریشن اورعلاقائی صورتحال پربات چیت کی گئی۔اس سے قبل پاک امریکا تعلقات سمیت علاقائی سلامتی، بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان امریکا سے باہمی دلچسپی اور احترام پر مبنی مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں، امریکا کے پاکستان سے تعلقات دوسرے ملکوں سے مشروط نہیں، ملاقات میں افغان امن عمل کو درپیش چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے امریکی دفاعی حکام کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ جبکہ گزشتہ روز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈن فورڈ نے بھی آرمی چیف کو وفد کے ہمراہ عشائیے پر مدعو کیا تھا۔
جنرل راحیل شریف نے کیپیٹل ہل میں کانگریس آرم ڈسروسزاورڈیفنس کمیٹی اراکین سےبھی ملاقا تیں کیں۔ ملاقات میں ہشتگردی کے خلاف جاری پاک فوج کےآپریشن اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔