آرمی چیف کا دورہ کاکول، چوتھی پاکستان بٹالین کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کاکول (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا جس کا مقصد کیڈٹس کے تربیتی پروگرام اور اکیڈمی کی استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں کا جائزہ لینا تھا۔

آرمی چیف نے تربیتی پروگراموں اور کیڈٹس کو فراہم کی گئی انتظامی سہولتوں کو سراہا۔

پاک فوج میں بھرتیوں کی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے جنرل راحیل شریف نے چوتھی پاکستان بٹالین کا سنگ بنیاد رکھا۔

پی ایم اے کاکول پہنچنے پر آئی جی ٹریننگ ایڈ ویلیو ایشن لیفٹیننٹ جنرل اکرام اور کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل نذیر بٹ نے ان کا استقبال کیا۔