تاجکستان (جیوڈیسک) تاجکستان آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے دورہ تاجکستان کے دوران اعلی فوجی قیادت سے ملاقات کر کے مختلف پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیرالی خیاریالوف سے ملاقات کی۔
وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد ون ٹوون ملاقات بھی ہوئی۔ آرمی چیف کو لیفٹننٹ جنرل رامل ندیارو چیف آف جنرل اسٹاف اور نائب وزیر دفاع کی طرف سے بریفننگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف نے تاجکستان میں فوجی تربیت کے مرکز کا دورہ بھی کیا۔