کراچی : سائبان سٹیزن کمیو نٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور فیروز ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ ویوسی 4 کے چیئر مین فیروزخان نے سانحہ کوئٹہ پرشدید غم و غضے کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ دشمنوں کی ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں۔
انہوں نے حکو مت سے مطا لبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع سے بچانے کے لئے آرٹیکل 245 کے تحت ملک میں ایمر جنسی نفا ذ کرکے پاکستا ن کو فوج کے حوالے کیا جائے۔
انہوں کہاکہ اگر آرمی چیف راحیل شریف نیشنل ایکشن پلان کو ادھوراچھوڑ کرگئے تو نہ صرف ضرب عضب ناکام ہوگا بلکہ کراچی آپریشن کو بھی ناکا می منہ چڑا رہی ہو گی۔