آرمی چیف کی سربراہی میں کورکمانڈرز اجلاس، سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں کورکمانڈرز اجلاس جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ماہانہ کور کمانڈرز اجلاس راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹر میں جاری ہے جس میں کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف کے افسران شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور، ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال اور ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔