فوج کو متنازعہ بنا کر پاکستان توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے: طاہر حسین
Posted on January 30, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : ناظم آباد میں رینجرز پر بم حملے کی مذمت اور شہید رینجرز اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی ودفاع اورملک و قوم کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے فوج و رینجرز اور سیکوریٹی اداروں کی خدمات قابل تحسین اور قربانیاں لازوال ہیں مگر استحصالی طبقہ فوج کی قربانیوں کو سراہنے کی بجائے دہشتگردوں کو ہیرو قرار دیکر دہشتگردی کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
پرویز مشرف پر جھوٹے مقدمہ غداری کیساتھ فوج کیخلاف بیان بازی اور فوج کی تضحیک و تذلیل کے ذریعے فوج کے مورال کو تباہ کرنے کی سازش کررہا ہے جبکہ اس استحصالی ٹولے کا دوسرا ونگ فوج ‘ رینجرز اور سیکوریٹی اداروں پر حملوں کے ذریعے انہیں کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے مگر چونکہ فوج و رینجرز پاکستان کے استحکام ‘ تحفظ اور سلامتی کی امین و ضامن ہیں اسلئے پاکستان کے عوام فوج کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
بہت جلد تمام محب وطن پاکستانی فوج کی حمایت میں یکجا و متحد ہوکر ملک وقوم اور فوج کیخلاف سازش کرنے والے ان استحصالیوں کا بھرپور محاسبہ کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com