راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف راولپنڈی ٹین کور ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ان کا استقبال کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ سمیت فوجی دستوں کی تیاری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
جنرل راحیل شریف نے بری فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا اور جوانوں کے مورال اور حوصلے کو سراہا۔