لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہ نما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ فوج ایک باوقار ادارہ ہے، انہوں نے کبھی فوج پر تنقید نہیں کی، جبکہ مشرف پر تو ان کے دور میں بھی تنقید کرتے رہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سعد رفیق کا کہناتھا کہ جنرل راحیل شریف کے بیان کا ان کی تنقید سے تعلق نہیں، ہوسکتا ہے کہ فوجی افسر مشرف کے وکلا کے بیانات سے ناخوش ہوں، مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے۔
کوئی مشرف کو سپورٹ نہیں کرتا سوائے چند سیاسی لوگوں کے۔ مشرف کیس پرحکومت اور فوج میں غلط فہمی پیدا کرانے کی کوشش ناکام ہوگی، مشرف کیس کولے کر اگر کوئی یہ چاہتا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی غلط فہمی پید ا کرلے گا تو وہ اس میں ناکام ہوگا۔