فوج سے اظہار یکجہتی، لبنانی خاتون نیوز اینکر نے فوجی وردی پہن لی

Women

Women

بیروت (جیوڈیسک) لبنان کے ایک ٹی وی کی خاتون نیوز اینکر نے فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے فوجی وردی پہن لی۔ ثمر ابوالخلیل نامی اینکر نیوز بلٹن میں فوجی وردی پہن کر کیمرے کے سامنے آئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سرحدی علاقے میں لبنانی فورسز اور شامی باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جن میں اب تک 16 لبنانی فوجی مارے گئے ہیں جبکہ 22 لاپتہ ہیں۔