ملتان (جیوڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ آرمی جنرلز اس وقت ہر چیز میں خلل پیدا کرنا چاہتے ہیں جب اپنی ریٹائرمنٹ کے قریب ہوتے ہیں۔ ہفتے کے روز ملتان میں ایک پریس کانفس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا جب فوج نے ملک کو بچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت اور موجودہ نطام برقرار رہنا چاہیے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عوام ملک میں مارشل لا کے مفاد میں نہیں ہیں، لہذا سول سوسائٹی کو چاہیے وہ جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمن شاہ محمود قریشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ سیاست سے دستبردار ہو جائیں گے اگر ان کے فوج کے ساتھ تعلقات ثابت ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سن 1985ء میں جنرل حمید گل اس وقت حاضر سروس تھے جب انہوں نے مجھ سے رابطہ کر کے قریشی کے خلاف کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے لیے کہا تھا، جس طرح وہ اس وقت نامزد ہوئے تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اعلیٰ فوجی افسران کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اور شاہ محمود قریشی کا فوج سے تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ شاہ محمود قریشی کے بھائی بھی یہ دعویٰ کر چکے ہیں ان کی دبئی میں جنرل پاشا سے ملاقات ہوئی تھی، لیکن وہ اس کے باوجود بھی وہ ان سے سیاست سے دستبردار ہونے کا مطالبہ نہیں کریں گے۔