فوج یا قانون نافذ کرنیوالا ادارہ پولنگ اسٹیشن کے اندرنہیں ہوگا،کابینہ

Cabinet

Cabinet

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد وفاقی وزیراطلاعات عارف نظامی نے کہا ہے کہ فوج سمیت ،کوئی بھی قانون نافذکرنیوالا ادارہ پولنگ اسٹیشنزکے اندر تعینات نہیں ہو گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں عارف نظامی کا کہنا ہے کہ سندھ ، پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان میں فوج کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیاہے ۔وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم نے انٹیلی جنس اداروں کوصوبوں کیساتھ اطلاعات کے تبادلے کامکینزم بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔