فوج حکومت کے ساتھ ہے جس کا ثبوت آرمی چیف کی تقریر ہے: رانا ثنا اللہ

Rana SanaUllah

Rana SanaUllah

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت حکومت کے ساتھ ہے جس کا بڑا ثبوت یوم شہدا پر آرمی چیف کی تقریر ہے، طاہر القادری الزام تراشی پر وزیراعظم نواز شریف سے معافی مانگیں تو وہ معاف کر دیں گے۔

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 31اگست کو حکومت ختم ہو تو عوام قادری کو کرامت والا مان لیں گے ورنہ طاہر القادری وزیر اعظم سے بہتان اور الزام تراشی پر معافی مانگیں۔