راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی آرمی چیف کے کنٹرول لائن پر سیز فائر سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمشہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرامد کیا بھارتی آرمی چیف کی طرف سے پاکستان پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا بیان زمینی حقائق کے منافی ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ملاقات کے نتیجے میں ایل او سی پر حالات بہتر ہوئے اس لئے اس قسم کے الزامات قابل افسوس ہیں۔