اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم اس حکومت سے نجات چاہتی ہے۔ ن لیگ کے لوگ بھی مجھ سے ملاقات میں پوچھتے ہیں ہمارا کیا بنے گا۔ انھوں نے کہا کہ میں اس گندی سیاست سے تنگ آ گیا ہوں۔
نواز شریف نے ملک کو غریبوں کا قبرستان بنا دیا ہے۔ اب عمران خان کو نکلنا ہو گا۔ قوم باہر نکلے گی تو بچت ہو گی انھوں نے کہا کہ فوج اور آئی ایس آئی کا امیج تباہ کرنے میں حکومت ملوث ہے، ان کا اپنا خوف ہے اور اسی خوف کی وجہ سے بنی گالا میں عمران خان سے ملنے گئے تھے۔