اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ فوج اور عدلیہ کے ذریعے معاملات حل کرانے کی روایت اچھی نہیں۔
اپنے ایک بیان میں سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی معاملات صرف سیاسی طریقے سے حل کرنے کے قائل ہیں، سیاسی معاملات سیاسی جماعتوں کے ذریعے حل ہوتے تو جمہوریت کے لئے سنگ میل ہوتا، عمران خان سیاستدان ہیں اگر وہ سیاسی جماعتوں کی بات مان لیتے تو یہ ان کی سیاست کے لئے اچھا ہوتا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور عدلیہ بھی ہمارے ملک کے ادارے ہیں لیکن سیاسی معاملات فوج اور عدلیہ کے ذریعہ حل کرنے کی روایت نہیں ہونی چاہئے۔