آرمی چیف کی کراچی آمد پر مزار قائد پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کراچی (جیوڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے مزار قائد کراچی پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کراچی پہنچ کر مزار قائد پر حاضری دی۔

پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔ اس موقع پر کور کمانڈر لفٹینینٹ جنرل سجاد غنی بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔