مصر (جیوڈیسک) فوج اور صدر مرسی کے حامیوں کے مابین جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔
دارالحکومت قاہرہ کے نواح میں شدت پسندوں کے خلاف فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران صدر مرسی کے حامیوں نے فوج پر حملہ کر دیا اور شدید پتھراو کیا۔ فوج نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا آزادانہ استعمال کیا دو طرفہ فائرنگ سے پولیس کا ایک سنئیر افسر ہلاک ہو گیا۔
دوسری طرف پولیس نے قاہرہ کے جنوب میں میٹرو اسٹیشنز سے دو بم برآمد ہونے کے بعد شہر میں میٹرو سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔