لاہور (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں اور فوج بھی اس کی حمایت کررہی ہے اور چاہتی ہے کہ سیاسی لوگ بھی مذاکرات کوکامیاب بنانے کی کوشش کر لیں۔
اب تک 8 کروڑ عوام کوپتہ ہی نہیں کہ طالبان کے ساتھ لین دین کیا ہوا ہے۔ فوج سوفیصد پرویزمشرف کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان کے ساتھ اتحاد کر لیا ہے اور جبکہ مسلم لیگیوں کے اتحاد میں صرف نوازشریف ہی رکاوٹ ہیں، مجھے مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے ٹیلی فون کر کے بتایا ہے کہ مجھ پر عائد پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں جب چاہے کینیڈا جا سکتا ہوں، مجھے جہاز سے آف لوڈ کروانے میں کینیڈا کا نہیں امریکا کا ہاتھ ہے ‘ موجودہ حکومت مجھے آف لوڈ کروانے میں برابر شامل ہے، 6 ماہ میں فیصلہ ہو جائیگا حکومت نے رہنا ہے یاجانا ہے‘(ن) لیگ 60 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کرکے پیپلز پارٹی کیلیے راہ ہموار کر رہی ہے۔