اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نواز شریف قاتل تو تھے ہی اب اول درجے کے جھوٹے بھی بن گئی ہیں، فوج اور قوم کے درمیان غلط فہمی پیداکرنے کے جرم میں نواز شریف کو فوری گرفتار کیا جائے، عوام جھوٹے وزیر اعظم کو کسی صورت برداشت نہیں کرتے، نون لیگ اقتدار کی ڈوبتی نیاکو بچانے کے لئے اب فوج پر بھی تہمت لگانے سے باز نہ آئی، آئی ایس پی آر کے بیان نے قوم کو حقیقت بتا کر جھوٹو ں کے چہروں سے نقاب نوچ ڈالا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی شاہ نے ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل عاصم سلیم باجوہ کے وضاحتی بیان پرکراچی میڈیا سیل سے جاری اپنے ردعمل میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف قانونی اور آئینی طور پر پہلے ہی ن اہل ثابت ہو چکے ہیں لیکن اب اخلاقی طور پر بھی وہ مسند اقتدار پر بیٹھنے کے لائق نہیں رہے، افسوس کا مقام ہے کہ ملک و قوم اپنی تاریخ کے حساس ترین دور سے گذر رہے ہیں اور نواز شریف اس حساس لمحے میں جھوٹ بول کر ملک و قوم اور پاک فوج کے ساتھ مزاق کر رہے ہیں۔
خورشید شاہ زرداری صاحب سے زیادہ نواز شریف سے وفاداری ثابت کر نے کے لئے کوشاں ہیں ، نواز حکومت نے اپنے اتحادیوں کے پریشر سے باہر نکلنے کے لئے فوج کے بارے میں جھوٹا بیان داغا، نہ فقط نواز شریف بلکہ دیگر اراکین کابینہ بھی نواز شریف کے جھوٹ میں برابر کے شریک ہیں، آج قومی اسمبلی میں جھوٹا بیان دینے والے تمام وزاراء اور وزیر اعظم کے خلاف آئینی و قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے، پاکستان کے محب وطن عوام اب مذید ان قاتل اور جھوٹے حکمرانوں کو بر سراقتدار برداشت نہیں کر سکتے۔