فوج ہی قوم کو دہشتگردی کے عفریت سے نجات دلا سکتی ہے۔ سولنگی اتحاد

Patti

Patti

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی قوم کو یہ یقین ہے کہ صرف فوج ہی ہے جو دہشتگردی کے عفریت سے قوم کو نجات دلاسکتی ہے کیونکہ قوم یہ بات جان چکی ہے۔

پولیس سیاسی تسلط کا شکار ہے اور سیاستدانوں کی اکثریت مفادات کے باعث دہشتگردی ‘ بد امنی ‘ جرائم ‘ لاقانونیت ‘ طبقاتی تضاد اور عوامی محکومی و مجبوری کا خاتمہ نہیں چاہتی لہٰذا پولیس اور سیاسی تسلط کا شکار دیگر تمام ادارے عوام کو تحفظ کی فراہمی کے حوالے سے مجبور و ناکام ہیں۔۔

پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگرنے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوج کو مکمل اختیارات کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف ملک بھر میں غیرجانبدارانہ فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں یکساں فوجی آپریشن کی اہمیت سے انکار اور اس کی حمایت کی بجائے مخالفت کرنے والے یقیناملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے معاون و سرپرست اور عوام کے دشمن و قومی غدار ہی ہوسکتے ہیں۔

کیونکہ ہر محب وطن چاہتا ہے کہ وطن عزیز کو دہشتگردی سے نجات حاصل ہو اور اس کیلئے ملک بھر میں یکساں وغیر جانبدارانہ آپریشن کیا جائے۔