ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) آئی ڈونرز آرگنائزیشن ( ایڈو) فوج کے اشتراک سے 23 اکتوبر اتوار کے روز وانا وزیرستان میں ایک روزہ فری آئی کیمپ لگائے گی،22 اکتوبر بروز ہفتہ ایڈو کی چالیس رکنی ٹیم وانا وزیرستان کے لئے روانہ ہوگی۔
ٹیم میں ماہر امراض چشم کے علاوہ کوالیفائیڈ پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہوگا، لیزر ٹیکنالوجی کی جدید مشینری کے زریعے موتیا بند سرجری بھی کی جائے گی،تفصیلات کے مطابق خدمت انسانیت کے حوالے سے ایڈو کی ساکھ دیکھتے ہوئے پاکستان آرمی کی درخواست پرایڈو وزیرستان وانا میں ایک روزہ فری آئی کیمپ لگائے گی۔
ماہر ڈاکڑز ، پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل ایڈو کی چالیس رکنی ٹیم 22 اکتوبر کوہفتہ کے روز واہ کینٹ سے روانہ ہوگی ، بروز اتوار مورخہ 23 اکتوبر کو وانا میں فری آئی کیمپ لگایا جائے گا،جدید مشینری اور لیزر ٹیکنالوجی سے مزین ایڈو کی ٹیم مکمل طور پر مفت موتیا بند سرجری فراہمی کو ممکن بنائے گی۔
وانا میں فری آئی کیمپ کے موقع پرمفت ادویات ، عینکیں بھی فراہم کی جائیں گی،یاد رہے کہ آئی ڈونرز آرگنائزیشن واہ کینٹ سماجی وفلاحی خدمات کے حوالے نہ صرف واہ کینٹ ٹیکسلا ،حسن ابدال اور گردونواح بلکہقومی سطح پرمنفرد مقام رکھتی ہے۔
مصیبت کی ہر گھڑی میں ایڈو نے اپنی خدمات پیش کیں،خدمت انسانیت کے عظیم جذبے سے سرشار ایڈو کے کارکنان اپنی بے لوث خدمات پیش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں جو اس تنظیم کا طرہ امتیاز ہے۔
وانا وزیرستان میں پاک فوج کمانڈر نے فری آئی کیمپ کے انعقاد کے لئے ایڈو کی خدمات طلب کرنے کی درخواست کی ہے،جنرل سیکرٹری ایڈو خالد اسحاق نے اس عظیم مقصد کی بجاآوری کے لئے اپنے تمام کرفرمائوں سے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038