فوج کو سیاستدانوں کے تابع بنانے کی سازش ہورہی ہے طاہر حسین

کراچی : پرویز مشرف پرآئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کے حکومتی اعلان کو نوازشریف کا انتقامی فیصلہ قرار دیتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور عوام پاکستان کے قاتلوں اوردہشت گردوں سے مذاکرات کا مطالبہ کریں۔

ملک توڑنے کی باتیں کرنے والوں کو گلے لگانے بیرونی آقاؤں کے مفادات کیلئے مفید قومی منصوبوں کو معطل کرنے اور ڈیل کے ذریعے اقتدار میں آکر دہشت گردوں کو فری اسپیس کی فراہمی کے ذریعے زیارت ریذیڈنسی کی تباہی و خود کش حملوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے اور دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کی بجائے۔

نانگاپربت تک شدت پسندوں کی رسائی اور سیاحوں کی ہلاکت کے بعد مگر مچھ کے آنسو بہانے والوں کی جانب سے جانب سے قیام امن کیلئے دہشتگردوںاور دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر ہوجانے والے سابق آرمی چیف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان افواج پاکستان کو اپنے سامنے سرنگوں کرنے کی سازش ہی نہیں۔

بلکہ دہشتگردوں کی طاقت کے اظہار کے ذریعے امن پسندوں کو گھٹنے ٹیکنے کا پیغام دینا بھی ہے جس کیخلاف مسلح افواج ہی کی نہیں بلکہ دنیا کی تمام امن پسندوں قوتوں کے کردار کی ادائیگی لازم ہوچکی ہے بصورت دیگر دنیا دہشتگردوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجائے گی۔