راولپنڈی (جیوڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے گروپ کی شناخت ہوگئی جب کہ حملے کا حکم ملا فضل اللہ نے دیا۔
آرمی ہیڈکوارٹر میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور پرحملہ کرنے والے حملہ آوروں نے 4 راتیں جمرود میں قیام کیا۔
پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں کارروائی سے قبل تہکال میں امام مسجد کے گھررات گزاری جب کہ حملہ آوروں کے ایک گروپ کے سربراہ عتیق الرحمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔