آرمی پبلک سکول پر حملہ پاکستان کے دل پر حملہ تھا، ڈاکٹر بی اے خرم

DR.B.A.Khurram

DR.B.A.Khurram

اسلام آباد (یوا ین پی) سانحہ پشاور افسوسناک تھا۔ 16 دسمبر کے ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے۔ جن اداروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا ان کو کیا سزا دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار کالمسٹ ڈاکٹر بی اے خرم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ذمہ داروں کا تعین نہیں ہوگا۔ ذمہ داروں کو سزائیں نہیں ہوں گی تو اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔

آرمی پبلک سکول پر حملہ پاکستان کے دل پر حملہ تھا’ ہم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اے پی ایس پشاور کے ننھے اور معصوم بچوں کی قربانی رنگ لائے گی اور پاکستان ایک پرامن ملک بنے گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی میں کوئی حرج نہیں ہے۔