فیصل آباد: آرمی پبلک سکول کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ان کی قربانی نے قوم کو دہشت گردی کیخلاف متحد کر دیا جس کے نتیجہ میں آج پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب نے وطن عزیز سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ذیشان شہزاد نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے کراچی ہوزری میں منعقدہ قرآن خوانی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر عاصم شہزاد’حافظ امجد رسول’ حمزہ الخیری’ محمد مزمل’ محمد ندیم ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاورنے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے۔
جس قوم کابچہ بچہ شہادت پانے کے لئے تیارہواسے دشمن کبھی شکست نہیں دے سکتا۔پاک فوج نے ضرب عضب میں شاندار کامیابیاں حاصل کرکے پوری قوم کو بہادر بنا دیا ہے۔آج کادن اس عہد کادن ہے کہ جب بھی دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھے گاہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اس دشمن کا مقابلہ کریں گے۔