کابل (جیوڈیسک) آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے میں ملوث 5 ملزمان کو افغانستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی معلومات پر ملزمان کو افغان فورسز نے گرفتار کیا، ملزمان کو افغانستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
پانچوں ملزمان کا تعلق پاکستان سے ہے جو کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرز ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان آرمی پبلک اسکول پرحملے کے منصوبہ سازاوررابطہ کار تھے۔
گرفتاردہشت گردوں سے متعلق پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا گیاہےجبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا حالیہ ہنگامی دورۂ کابل اسی سلسلے کی کڑی تھا۔