لاہور: آرمی پبلک سکول پشاور کے طلباء وطالبات کی عظیم شہادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ہیلپ وے پاکستان کی چیئرپرسن نائلہ نذیر، سینئروائس چیئرمین ایم اے تبسم، وائس چیئرمین عابدگل،چیف آرگنائزبدرسرحدی،جنرل سیکرٹری فیاض احمد بھٹی،فنانس سیکرٹری عامرسرویا،مریم منشائ،شہنازاقبال نے تنظیمی اجلاس کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔اجلاس کی صدارت نائلہ نذیر نے کی جبکہ فائونڈر اقبال کھوکھر نے خصوصی شرکت کی۔
ہیلپ وے کے عہدیداران نے کہا کہ سانحہ پشاور کے کم سن شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہر سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنا ریاستی کرداراداکریں۔اس موقع پر استحکام پاکستان کی خصوصی دعا کی گئی۔اجلاس میں دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان کی کارکردگیکو سراہا گیا۔سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔بعدازاں اقبال کھوکھر چیئرنگ کراس لاہور میں شہداء کی یادگاری تقریبات میں بھی شریک ہوئے۔