کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہید طلبہ کی یاد اور سانحہ بنگلہ دیش کے حوالے سے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم ،ناظم تعلیمات مولانا عبدالحمید خان غوری ،ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول، شیخ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی ،مولانا فرحان نعیم ، مولانا نعمان نعیم ،مولانا انصر محمود ، مولانا ناصر محمود ، مولانا سیف اللہ ربانی ، مولانا محمدجہان یعقوب، مولانا بشیر احمد نقشبندی ، مولانا عزیزالرحمن عظیمی ،مفتی عبدالرحمن سمیت دیگر ملکی وغیر ملکی طلبہ وعلماء کرام شریک تھے تقریب میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے ملکی استحکام اور شہداء پاکستان بالخصوص پشاور کے شہید طلبہ ، رینجرز ، فوج ، سول سوسائٹی ، مدرسے کے طلبہ ،لال مسجد کی بچیوں ودیگر کیلئے خصوصی دعاء کرائی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ صرف آرمی پبلک اسکول ہی نہیں ملک وقوم کیلئے قربانی دینے والے تمام شہداء کو یاد رکھا جائے۔
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں سینکڑوں پولیس اور رینجرز کے جوان ، سول سوسائٹی ، مدرسے کے طلباء ، لال مسجد کی معصوم بچیوں سمیت دیگر کیلئے بھی دعائیں کی جائیں ،ا نہوںنے کہاکہ شہدائے پاکستان کے خون کی برکت سے آج وطن عزیز محفوظ ہیں،سانحہ پشاور قوم کے اتحاد کا باعث بنا ، دہشت گردی میں شہید معصوم بچوں کے خون کی برکت سے آج پوری قوم دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی پشت پرکھڑی ہے،پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت وطن عزیز سے دہشت گردی کا خاتمہ ہورہاہے مگر ملکی سیاستدان ہر سانحے کے بعد چند دن بیان بازی اور فوٹو سیشن کرکے اقدامات پر توجہ نہیںدیتے جس کے باعث سانحات پیش آتے ہیں۔
Jamia Binoria Aalmia
انہوں نے کہا کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کے بے دردی سے قتل عام کے واقعہ سانحہ ہے جس نے قوم کے دلوں کو بدل دیا ہے قوم ہر صورت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے، انہوںنے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کا ہر ہر جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں جن کے باعث آج ملک کے کونے کونے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہورہاہے،مفتی محمدنعیم نے مزید کہاکہ سیاستدان وحکمرانوںسے کسی بھی قسم کے فائدے کی توقع نہیں ماضی میں مشرقی اور مغربی پاکستان میں دوریاں پیدا کرکے اور حکمرانوںاور سیاستدانوںنے دانستہ و نا دانستہ غلطیاں کیںجن کا خمیازہ آج پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
قائد اعظم اورلیاقت علی خان کے بعد حکمرانوں کا غلط رویہ اورعوام کے حقوق کی پامالی ملک کو دولخت کرنے کا سبب بنا ،انہوں نے کہاسیاستدانوں اور حکمرانوں نے ہر دور میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، کبھی مذہب کا نعرہ لگاکر قوم میں تفرقہ پیدا کیا تو کبھی سیاست اور قومیت کے نعرے سے قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کا سبب بنے،انہوںنے کہاکہ کراچی میں بااختیار رینجرز کی تعیناتی شہر میں امن کے قیام کا باعث بنی اب حکمران اس معاملے پر سیاست چمکا کر قوم کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو کہ کسی صورت قوم کے مفاد میں نہیں جب عوام چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے رینجرز کو اختیارات میں توسیع کی جائے تو پھر روڈے کیوں اٹکائے جارہے ہیں ، ، تقریب کے بعدجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عر ب روانہ ہوگئے۔