پشاور (جیوڈیسک) پشاور آرمی پبلک اسکول کے 35 زخمیوں میں سے نو طالب علم اور ایک ٹیچر مزید علاج کے لیے کراچی روانہ ہو گئے ہیں۔
پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے سانحے میں زخمی ہونے والے 35 طلبہ اور استاد کو علاج کے لیے کراچی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آج پہلے مرحلے میں نو طالب علم اور ایک استاد پشاور سے کراچی روانہ ہوئے۔ یہ افراد پشاور میں یونی ورسٹی روڈ پر اکٹھے ہوئے جہاں سے وہ اکٹھے ائر پورٹ کے لیے روانہ ہوئے۔
تاہم ائر پورٹ لے جانے کے لیے حکومتی سطح پر کوئی انتظامات دیکھنے میں نہیں آئے اور زخمیوں کو ٹیکسیوں میں جانا پڑا۔
خیبر پختونخوا حکومت کے اعلانات کے باوجود زخمیوں کو کراچی پہنچانے کے لیے رقم جاری نہیں کی جا سکی جس سے متاثرہ خاندانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔