پشاور (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے آرمی پبلک اسکول میں زیرتعلیم آٹھویں سے فرسٹ اینڈ سیکنڈ ایئر طلبا کو سیروتفریح کی غرض سے سرکاری خرچ پر 10 روز کیلیے چین، ہانگ کانگ اور ملائیشیا لے جانے جبکہ 130 شہدا کے والدین کو عمرے کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے لیے زیرتعلیم تمام طلبا سے کو پسندیدہ ملک کا انتخاب کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ سانحہ پشاور کے بعدآرمی پبلک اسکول میں زیرتعلیم بچوں کے ذہنوں سے دہشت گردی کے بدترین واقعے کے نقوش مٹانے، ان کی ذہنی نشوونما کرنے کی غرض سے وفاقی حکومت نے مکمل محفوظ رہنے والے آٹھویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کو سرکاری اخراجات پر سیروتفریح کے لیے لے جانے کے لیے فوری تیاری کی ہدایات جاری کی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 16 دسمبر کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا جس میں اسکول کی پرنسپل اور دیگر عملے سمیت 144 افراد شہید ہو گئے تھے۔