آرمی سکول پر حملے میں 100 سے زائد بچے شہید، تین دہشتگرد مارے گئے، پرویز خٹک

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 23 بچوں کی لاشیں موجود ہیں جبکہ سی ایم ایچ میں 40 بچے زخمی ہیں اور 60 بچوں کی لاشیں موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دہشتگرد ایف سی کی وردیوں میں ملبوس ہو کر آرمی سکول پہنچے تھے۔ فوج کا آرمی سکول میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دو دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے جبکہ ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔