فوج میں جنسی تشدد کے واقعات وردی سے غداری : اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ فوج میں جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات وردی سے غداری کے مترادف ہے، معاشرے خصوصا فوج میں جنسی تشدد کے واقعات سنگین جرم اور ناقابل قبول ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی معاشرے خصوصا فوج میں جنسی تشدد کے واقعات کو سنگین جرم اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج میں اس نوعیت کے واقعات حب الوطنی کے جذبات کے منافی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر اوباما نے کہا کہ معاشرے میں جنسی تشدد کے واقعات ناقابل قبول اور سنگین جرم ہیں اور اگر اس طرح کے واقعات فوج کے اندر ہوتے رہے تو یہ حب الوطنی کے جذبات کے منافی اور وردی سے غداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اپنے آپ کو محب وطن کہتے ہیں۔

مگر جب وہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہونگے تو پھر یہ حب الوطنی نہیں بلکہ سنگین جرم ہے اور اس کے قافلے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائیگا۔ فوج میں جنسی تشدد کے واقعات میں اضافے کے حوالے سے رپورٹ کے بارے میں صدر اوباما نے کہا کہ فوج سے اس نوعیت کے واقعات کے خاتمے کیلئے ایک ڈھانچہ ترتیب دیا جا رہا ہے۔

جس میں واقعات کی صحیح رپورٹنگ ہو اور اس ڈھانچہ میں احتساب اور شفافت پر مبنی ایک پراسیس کے ذریعے فوج سے اس طرح کے واقعات کا خاتمہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سیکرٹری دفاع چک ہیگل سے اس حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔