راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب ٹریننگ رینج کا دورہ کیا اور پاک فوج کے جوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کا معیار خصوصی امتیاز کے ساتھ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب ٹریننگ رینج کا دورہ کیا اور جوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کا معیار امتیازی خصوصیت کے طور پر برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی استعداد بڑھانے کے لئے نیا تربیتی طریقہ کار متعارف کرایا جائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹریننگ رینج پر پاک فوج کا سالانہ مقابلہ نشانہ بازی بھی اختتام پزیر ہوا جو گزشتہ 2 ہفتوں سے جاری تھا، آرمی چیف نے مقابلے میں حصہ لینے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اچھی کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔