پاک فوج سے اظہار یکجہتی، مسلم لیگ ق نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع

Pak Army

Pak Army

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر چوہدری مونس الہی نے دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لئے انکے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

متن میں پاک فوج پر تنقید کرنے عناصر کی سختی سے مذمت بھی کی گئی ہے۔ قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری مونس الہی کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے جمہوریت کو کوئی خطرے والی بات نہیں مسلم لیگ ن کے لئے آج موقع ہے کہ وہ قرارداد کی حمایت کر کے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرے۔