پاک ارمی سوات کے نوجوان نسل میں کھیل کھود عام کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے، ماجد جہانگیر

Swat

Swat

سوات: پاک ارمی سوات کے نوجوان نسل میں کھیل کھود عام کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے، کھیل کھود سے نوجوان نسل ایک دوسرے کی قریب اسکتی ہے جو ملکی ترقی اور روشن مستقبل کیلئے نہایت ضروری ہے، سوات کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں جو ملک وقوم کا نام روشن کرنے کیلئے کام اسکتی ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار پاک ارمی کے بریگیڈئیر ماجد جہانگیر اور کرنل بلال احمد عثمانی نے گزشتہ روز مٹہ کے علاقے چپریال میں پاک ارمی ،ایس ار ایس پی اور رائٹ ٹوپلے کے زیر اہتمام یونٹی فٹ بال ٹورنمنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاک ارمی کے کرنل حمید بشیر، علاقہ مشران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی بریگیڈئیر ماجد جہانگیر نے کہاکہ سواتی عوام سے انکی ازادی چھیننے کا کسی کو حق نہیں دہشت گردی کے خلاف سوات عوام اور پاک ارمی نے جو قربانیاں دی ہے وہ لازوال ہے تاریخ میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی سوات کے محب وطن عوام نے ہر موقع پر پا ک ارمی کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے اس خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے جوانوں ،پولیس اور سواتی عوام نے اپنا خون دیکر علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کردیا اب کسی میں یہ جرات نہیں کہ وہ سوات کے امن کو خراب کرسکے انہوںنے کہا کہ سوات میں پورے ملک کے مقابلے میں سب سے بہتر امن قائم ہے اور ہم سب مل کر اس امن کی حفاظت کریںگے انہوںنے کہاکہ پاک فوج نے ہمیشہ امن ،محبت ،رواداری اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سوات میں کھیلوں کے میدان دوبارہ اباد ہوئے اور مختلف کھیلوں میں یہاں کے نوجوان اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں تقریب کے اخر میں مہمان خصوصی بریگیڈئیر ماجد جہانگیر ،کرنل بلال احمد عثمانی ،کرنل حمید بشیر اور دیگر مشران نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ٹورنمنٹ میں کل 32ٹیموں نے حصہ لیا اور مجموعی طور 31میچز کھیلے گئے ٹورنمنٹ کے فائنل میں پختون خریڑئی اوربرہ درشخیلہ کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں برہ درشخیلہ کی ٹیم نے پختون خریڑئی کو شکست دیکر ٹورنمنٹ اپنے نام کر لیا۔