لاہور (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیول وار کالج لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ملک کو درپیش چیلنجز پر مل کر قابو پائیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کی بہادری اور قربانیوں کی تاریخ شاندار ہے، سمندری حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری، تینوں مسلح افواج میں تعاون مثالی ہے۔
جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ قوم کی حمایت کی بدولت آپریشن ضرب عضب میں کامیابی ملی، پاک سرزمین سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔