ہالی وڈ (جیوڈیسک) کئی سالوں کے وقفے کے بعد آرنلڈ شوارزینگر ایک بار پھر ٹرمینیٹر کے کردار میں آ رہا ہے۔ نئی سریز کی پہلی فلم ،”ٹرمینیٹر جینیسز“ کے نام سے ہو گی۔
اطلاعات کے مطابق پیراماونٹ پکچرز نے باقی دو فلموں کی ریلیز کی تاریخیں بھی بتا دی ہیں۔ اس سیریز کی ٹرمینیٹر ٹو مئی 2017 اور اسی طرح ٹرمینٹر تھری 2018 میں تھیٹروں کی زینت بنے گی۔
ان تین فلموں کی تیاری کے لئے متعلقہ افراد سے رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ اس طرح اگلے تین سالوں کے دوران یہ تین فلمیں تیار ہوں گی۔
ٹرمینیٹرنام کی فلمیں اس سے پہلے بھی عالمی شہرت حاصل کر چکی ہیں اور ان تمام میں بھی آرنلڈ نے ہی کام کیا تھا۔ آرنلڈ ریاست کیلی فورنیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔