لندن (جیوڈیسک) ایلیننر کے مادام تساؤ میوزیم میں اصلی آرنلڈ شوارزینیگر نے سیاحوں کو ڈرا دیا، ٹرمینیٹر بنے آرنلڈ شوارزینیگر نے سڑک پر عام لوگوں کو بھی حیران کیا۔
ایلینز کے مادام تساؤ میوزیم میں اس وقت دلچسپ صورتحال ہوگئی جب سیاح آرنلڈ کے مومی مجسمے کے ساتھ فوٹو شوٹ کرنے میں مصروف تھے کہ مجسمے میں اچانک جان آگئی اور سیاحوں کی چیخیں نکل گئیں۔
درحقیقت اداکار آرنلڈ اپنی نئی فلم “ٹرمینیٹر جینیسس کی دلچسپ انداز میں پروموشن کر رہے تھے۔
اداکار نے میوزیم انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیاحوں کو محظوظ کرنے کا منفرد طریقہ اپنایا۔ اداکار آرنلڈ نے ایلینز کی سڑکوں پر ٹرمینیٹر کا روپ دھارے لوگوں سے ملاقات بھی کی۔