غنڈہ گرد عناصر کا سینئر صحافی رانا غلام سرور بابر پر قاتلانہ حملہ
Posted on August 21, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
پیرمحل: غنڈہ گرد عناصر کا سینئر صحافی رانا غلام سرور بابر پر قاتلانہ حملہ، پولیس کا بروقت اطلاع کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر پریس کلب پیر محل کا شدید احتجاج فی الفور ملزمان کو گرفتار کیاجائے پریس کلب پیر محل اراکین عہدیداران تفصیل کے مطابق بے باک صحافت کرنے پر پریس کلب رجانہ (رجسٹرڈ) کے جنرل سیکرٹری رانا غلام سرور بابرپر غنڈہ عناصر عدیل، بلال ،ربیل مبارک، انور علی اور ابرار علی نے ڈنڈوں سوٹو ں سے حملہ کر دیا۔
جس کے باعث وہ شدید مضروب ہوگئے ،ابرار علی انور علی گاگو کو رنج تھا کہ سرور بابر ان کے خلاف خبریں لگاتا ہے جس پر عدیل، بلال ،ربیل مبارک نے ٹوبہ روڈ پل راجباہ پر روک کر ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر دیا اور بعد ازا انور علی گاگو اور ابرار علی نے اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا مقامی پولیس کو 15 پر اطلاع دی گئی۔
جس نے بروقت کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے روایتی سستی کا مظاہر ہ کرکے ملزمان کو اسلحہ سمیت فرار ہونے کا موقع فراہم کیا پریس کلب پیر محل کے ہنگامی اجلاس میں سینئر صحافی رانا غلام سرور بابر پر قاتلہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورحملہ آوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔