قصور کی خبریں 10/8/2016

Hafiz Saad Mushtaq

Hafiz Saad Mushtaq

قصور (بیورورپورٹ) دار ارقم سکول مدینہ ٹاؤن برانچ کے طالب علم سعد مشتاق نے 190 دنوں میں قرآن پاک حفظ کرکے ریکارڈ قائم کر دیا،پاکستان بھر میں قائم تمام برانچوں میں سے حافظ سعد مشتاق نے محنت کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا، تفصیلات کے مطابق دار ارقم سکول مدینہ ٹاؤن کی برانچ میں حافظ سعد مشتاق نے 190 دنوں میں قرآن پاک حفظ کر کے پاکستان بھر میں قائم تمام برانچوں سے د ن رات محنت کر کے کم سے کم مدت میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیاہے، اس حوالے سے دار ارقم سکول کے ڈائریکٹرصہیب شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دار ارقم ایک مکمل مذہبی ادارہ ہے یہاں پر ناظرہ قرآن لازمی اور حفظ کے ساتھ ساتھ جدید مذہبی تعلیم سے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ادارے دار ارقم مدینہ ٹاؤن کی برانچ میں کم عمر طالب علم حافظ سعد مشتاق نے کم سے کم مدت 190 دنوں میں قرآن پاک حفظ کر لیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے ڈی سی او کمپلیکس کے لان میں گزشتہ روزفائیکس کا پودا لگا کر مون سون کی شجر کاری مہم 2016ء کا افتتاح کردیا ہے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ڈی ایف او چھانگا مانگا چوہدری حیات حسن ،ڈی او فاریسٹ قصور مختار رضا ‘سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر قصورمحمد خلیل ، ایس ڈی ایف او چھانگا مانگا عمران ستار ‘ای ڈی او فنانس مصدق خاں وٹو ‘ای ڈی او زراعت ڈاکٹر پرویز ‘ایس ڈی او بلڈنگ چوہدری محمد ریاض ‘ڈی او سپورٹس راؤف علی باجوہ ‘ڈی او ماحولیات شیخ فہیم نسیم ‘ ضلعی افسران اور دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کے پاس چھانگا مانگا ‘پتوکی ‘کوٹ رادھاکشن‘کھڈیاں اور مصطفی آباد میں قائم اپنی نرسریوں میں 8لاکھ 50ہزار سے زائد پودے عوام الناس کیلئے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں اور موجودہ مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر4لاکھ50ہزار پودے لگائے جائینگے ۔ جن میں 2لاکھ سے زائد پودے چھانگا مانگا جنگل،75ہزار پودے بارڈایریا کیلئے رینجراور آرمی کو فری دیئے جائینگے 10ہزار پودے دیگر محکمہ جات جبکہ 1لاکھ 65ہزار پودے زمینداروں کو رعایتی قیمت پر فراہم کئے جائینگے ۔اس موقع پر ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ پودے لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ہم سب کا یہ فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہی ہم خوشحال اور سرسبز پاکستان کا خواب پورا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے باالخصوص کسان بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زمینوں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ماحول کو سرسبز بنانے کیلئے اہم کردار ادا کریں ۔ ڈی سی او نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ نہروں ‘دریاؤں اور سڑکوں کے کناروں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی بچا جا سکے ۔انہوں نے اس موقع پر نہ صرف زیادہ سے زیادہ درخت لگانے بلکہ پہلے سے موجود درختوں کی دیکھ بھال کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا دورہ قصور۔اوور بلنگ اور فرائض میں کوتاہی برتنے پر تین میٹر انسپکٹروں سمیت پانچ واپڈا اہلکاروں کے خلاف تین مقدمات درج کروا دےئے۔ عابدشیر علی نے قصور کا اچانک دورہ کیا اور کھلی کچہری لگا کر واپڈا صارفین کی شکایات سنیں اور موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں ، اس موقع پروفاقی وزیر نے صارفین کی جانب سے اووربلنگ اورناجائز بل ڈالنے کی شکایت پر اپنے ذاتی عملے کو ساتھ بھیج کر موقع چیک کروا اور قصور وار ثابت ہونے پر نیاز نگر سب ڈویثزن کے میڑ انسپکٹر حاجی ارشد منیراور سٹی سب ڈویثزن کے میٹر انسپکٹر حاجی جمیل ،وسیم سمیت پانچ ملازمین کے خلاف الگ الگ مختلف تین مقمدات درج کروادئیے ہیں ،عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24اگشت کو دوبارہ قصور آوں گا اور کھلی کچہری لگا کر صارفین کی شکایات سنوں گا ، وفاقی وزیر نے بتایا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران وملازمین کے خلاف کاروائی ہو گے آئندہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کروڑوں کی کرپشن پر شہری کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لیتے ہوئے، ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دیں، مظاہرین نے مطالبہ کر دیا۔وقاص عابد ایڈووکیٹ کی جانب سے ڈی سی او قصور کو ریکارڈ کی تصدیق شدہ کاپیوں کے حصول کیلئے تحریری درخواست کے باوجود کوئی جواب نہ ملنا قابل افسوس ہے جس کا اظہار وقاص عابد ایڈووکیٹ کونسلر وارڈ نمبر 39سٹی قصور نے میڈیا سے گفتگوہ کے دوران کیا۔لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی کچی گلیوں کو چھوڑ کر پکی گلیوں کو ہی دوبارہ تھوڑا بہت خرچ کر کے ، بل نکلوانا، ظْلم ہی نہیں بلکہ قابل سزا جْرم بھی ہے۔ اب عوام کسی بھی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ لوگوں نے وقاص عابد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی زیر قیادت مورخہ 15اگست 2016کو پریس کلب قصور کے سامنے دھرنا دینے کا بھی اعلان کر دیا اور دھرنا تب تک جاری رکھنے کا عندیہ دیا جب تک کہ کرپٹ پبلک ہیلتھ افسران و ملازمین کو برطرف کر کے ، کاروائی شروع نہیں کر دی جاتی۔ وقاص عابد نے میڈیا کو بتلایا کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف تمام تر ثبوت اکھٹیک کئیے جا چْکے ہیں مگر رٹ دائر کرنے کیلئے ٹینڈر ، نقشہ، اب تک ہونے والے کام اور ادا شدہ پیمنٹ کی تصدیق شدہ کاپیاں درکار ہیں جس بابت مورخہ 04اگست ، بروز جمرات سے ہی ڈی سی او قصور کو وقاص عابد کی طرف سے درخواست دی گئی مگر ڈی سی او کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی جواب نہ آنا بھی کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ وقاص عابد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی لیڈرشپ کا نام بدنام کرنے والے پبلک ہیلتھ کے کرپٹ ملازمین اور ٹھیکیدار جس طرح عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں، ماضی میں اس طرح کی کوئی بھیانک مثال نہیں ملتی۔ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے گلیوں کی تعمیر میں بھرتی کی مد میں بھی حقائق کے برعکس پیمنٹس کی ہیں، کئی گلیاں جو ماضی میں ٹی ایم اے نے تعمیر کیں اور کئی گلیاں جو پبلک ہیلتھ نے تعمیر کیں، ان کے عوض دوبارہ پیمنٹس بھی کی گئی ہیں۔ ریکارڈ کے حصول کے بعد اس ضمن میں مزید انکشافات بھی متوقع ہیں اور مزید کرپشن بھی سامنے لائی جا سکے گی۔کئی گلیاں ٹینڈر نوٹس کے مطابق نقشے میں موجود ہی نہ تھیں مگر کرپشن کی بابت ان کو بھی نقشہ میں شامل کیا گیا ہے جو کہ بہت بڑا جْرم ہے۔ اس طرح کی گلیو ں کو خلاف قانون کی گئی پیمنٹس بھی واپس خزانہ سرکار میں جمع کروائی جانے کیلئے بھی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔وقاص عابد نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت اس کرپشن کے بے نقاب کئیے بغیر اور کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر عوام اب آرام سے نہیں بیٹھں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) چند روز قبل تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ وڈانہ کے قریب مین فیروز پورروڈ پرہونے والی 32لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ،مدعی ہی ڈاکو نکلا ،دو ملزمان فریاد اور ادیب الحسن گرفتار ،25لاکھ روپے ،دو عدد موبائل فون اور دو پسٹل برآمد،ملزم فریاد علی اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے جس نے لالچ میں آکر اپنے ہی والد کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا ۔ڈی ایس پی صدر مرزا عارف رشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مورخہ 18جولائی کو بوقت12بجیرات پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کوٹ حلیم کا رہائشی مسمی فریاد علی جو کہ چمڑا کا کاروبار کرتا ہے گھر سے نقدی 32لاکھ روپے لیکر بسواری کار نمبری 8934/LEBپر لاہور کیلئے روانہ ہوا جب نرد وڈانہ سٹاپ مین فیروز پور روڈ پر پہنچا تو پیچھے سے 2کس نامعلوم ملزمان بسواری کار جسکی نمبر پلیٹ پرٹیپ لگی ہوئی تھی پر آئے اور اسلحہ کے زور پر روک کرفریاد علی سے نقدی 32لاکھ روپے چھین کر اور گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے جانب لاہور فرار ہوگئے ۔اطلاع پاکر ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی اور انکی پوری ٹیم فوری موقعہ پر پہنچی اور حالات و واقعات کا جائزہ لیا ۔ڈی ایس پی صدر نے کہا مین فیروز پور پر اتنی بڑی واردات کا ہونا اور ملزمان کو ٹریس کرنا قصور پولیس کیلئے ایک بڑا چیلنج تھا ۔تھانہ مصطفی آباد پولیس نے مسمی فریاد علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔ڈی پی او قصور سید علی نا صر رضوی نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر مرزا عارف رشید ،ایس ایچ او مصطفی آباد محمد ایوب گجر ،ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر ملک طارق محمود ،انسپکٹر محمد اسلم ،محمد عبداللہ انچارج سی آر او ودیگر افسران پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے واردات کو ہر اینگل سے دیکھاجائے وقوعہ سے شواہد کو اکٹھا کیا اور جیو فینسنگ کروائی گئی لیکن واردات کے وقت وقوعہ سے آدھا گھنٹہ بعد پولیس کو اطلاع دینا،اسی وقت مدعی فریاد علی کے موبائل فون پر با ر بار اس کے سالے ادیب الحسن کا فون آنا اور مین فیروز پور روڈ پر جگہ جگہ ناکہ بندی کے باوجود ملزمان کا فرا ر ہوجانا بہت سارے شکوک و شبہات کو جنم دے رہا تھا تفتیشی ٹیم نے شک کی بناء مدعی فریاد کے سالے ادیب الحسن کو شامل تفتیش کر کے انٹیروگیٹ کیا تو ادیب الحسن نے انکشاف کیا فریاد علی کے ساتھ واردات نہ ہوئی ہے بلکہ ہم دونوں نے پلاننگ کر کے فریاد علی کے والد کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا ہے تفتیشی ٹیم نے اسی مقدمہ کے مدعی فریاد علی کو بھی گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے چھینی جانے والی رقم 25لاکھ روپے ،دو موبائل فون اور دو عدد پسٹل برآمد کرلیے ہیں ۔ڈی ایس پی صدر نے مزید کہا کہ فریاد اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے لالچ میں آکر فریاد پاکیزہ رشتوں کو بھول گیااور پیسے کی ہوس نے فریاد علی کو اپنے ہی والد کی رقم پر ڈاکہ مارنے پر مجبور کردیا انہوں کہا کہ اب فریاد اپنے ہی مقدمہ میں ڈاکو بن کر چالان ہوگا ۔ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی نے 32لاکھ روپے کی واردات ٹریس کرنے پر تفتیشی ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدی انعام کا اعلان کیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) قصور میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن 10دوکانوں کوسیل کردیا۔2دکانوں کے چالان کرکے کیس کوالٹی کنٹرول بورڈکوروانہ کردیئے چھاپوں کاسلسلہ دن رات جاری ۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور ای ڈی او ہیلتھ کے حکم پر عطائی ڈاکٹروں کے خلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم میں ثناء اللہ سیف ڈرگ کنٹرولر شیرمحمد زمان ڈرگ انسپکٹر رمیز احمد خاں ڈرگ انسپکٹر نے جماعت پورہ ،محمدنگر، رکن پورہ، سہاری روڈ،بستی صابری، بستی نورشاہ ولی ،بھٹہ چوک، بستی قادر آباد، قادی ونڈ ، پیرووالا روڈ،کیسرگڑھ کے علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کی دوکانوں پرچھاپے مارکر10عطائیوں کی دوکانوں کوسیل کردیا۔

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News